جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک)سوئٹزر لینڈ میں پراسیکیوٹرز نے جنیوا میں مصری نژاد سوئس پروفیسر طارق رمضان کے خلاف جنسی اخلاق باختگی اور ایک عورت سے ناجائز جنسی تعلق کے الزام کی تحقیقات شروع کردی ۔سوئس اخبارکے مطابق جنیوا نے وزارت انصاف کے ترجمان ہینری ڈیلا کاسا کے حوالے سے اطلاع دی کہ حکام نے طارق رمضان کے خلاف جنیوا میں 2008ء میں ایک عورت کی عصمت ریزی کے الزام کی
تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔طارق رمضان اس سال فروری سے فرانس میں دو اور عورتوں سے ناجائز جنسی تعلقات کے الزام میں پیرس کے نواح میں ایک جیل میں بند ہیں۔انھوں نے اس نئے الزام کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔مسٹر جورڈن کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف اس فوجداری کیس کی تحقیقات کے آغاز کے بعد اب سوئس پراسیکیوٹرز فرانس جائیں گے اور ان سے وہاں اس نئے الزام کی تحقیقات کریں گے۔