آکرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کو ان کے آبائی وطن گھانا میں سرکاری اعزاز واکرام کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوفی عنان کی آخری رسومات میں افریقی ملکوں کے قایدین سمیت دنیا بھر کے رہ نماؤں نے شرکت کی۔
اور آنجہانی رہ نما کی امن عالم اور انسانیت کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔نوبل امن انعام یافتہ کوفی عنان گذشتہ ماہ 80 سال کی عمر میں سوئٹرزلینڈ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ اس کے بعد ان کی میت گھانا میں ان کے آبائی علاقے اکرا منتقل کردی گئی تھی۔