جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی ایک عدالت نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے سابق معاون کو چھ سال اورچھ ماہ قید کی سزا سنادی ۔ ان پر ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسی مقدمہ میں ایک دوسرے سابق عہدیدار اوراحمدی نڑاد کے مشیر اطلاعات علی اکبر جوان فکر کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔