واشنگٹن (آئی این پی ) جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ امریکہ اس حقیقت سے واقف ہے کہ روس افغانستان میں امریکی فوج کی کامیابیوں اور کئی سال سے وہاں اس کی موجودگی کے اثرات زائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، افغانستان میں امریکہ کے اتحادیوں کے دلوں میں افغانستان کے استحکام سے متعلق شک کے بیج بو رہا ہے۔
امریکی جنرل کے بقول یہ بات کوئی راز نہیں کہ روس امریکہ اور اس کے وسطی ایشیائی اتحادیوں بشمول افغانستان کے درمیان تفریق ڈالنے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے الزام عائد کیا ہے کہ روس افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور وہاں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔جنرل نکلسن دو سال سے زائد عرصے تک افغانستان میں امریکی فوج اور ‘ریزولوٹ سپورٹ مشن’ کے سربراہ رہے ہیں اور اپنی ان ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔جنرل نکلسن نے وائس آف امریکہ کو افغانستان کی صورتِ حال سے متعلق بعض سوالات کو ایک ای میل کے ذریعے ان سوالات کے جواب بھیجے ہیں جن میں انہوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغانستان کے حالات خراب کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔اپنی ای میل میں جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ امریکہ اس حقیقت سے واقف ہے کہ روس افغانستان میں امریکی فوج کی کامیابیوں اور کئی سال سے وہاں اس کی موجودگی کے اثرات زائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور افغانستان میں امریکہ کے اتحادیوں کے دلوں میں افغانستان کے استحکام سے متعلق شک کے بیج بو رہا ہے۔امریکی جنرل کے بقول یہ بات کوئی راز نہیں کہ روس امریکہ اور اس کے وسطی ایشیائی اتحادیوں بشمول افغانستان کے درمیان تفریق ڈالنے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہا۔