جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

دمشق کا فوجی ہوائی اڈا زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)شامی دارلحکومت دمشق کے مغربی علاقہ المزہ میں واقع فوجی ہوائی اڈا اتوار کی صبح زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو غیر معمولی نقصان پہنچا ،دھماکوں کے فوری بعد ایمبولینسں گاڑیاں اور امدادی ٹیموں کے ارکان المزہ فوجی اڈے کی طرف روانہ ہو گئے۔ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ المزہ فوجی اڈے پر حملہ اسرائیل کی طرف سے کیا گیا ہے۔

مغربی دمشق میں واقع المزہ فوجی اڈے پر مبینہ میزائل حملوں کے بعد آس پاس کے شہری خوف زدہ ہو گئے۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ان کے نتیجے میں فوجی اڈے سے دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔شام کے سرکاری میڈیا پر نشر خبروں میں بتایا گیا کہ ائر پورٹ کو ایک اندھے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو غیر معمولی نقصان پہنچا ۔سوشل میڈیا پر شائع کی گئی خبروں میں بتایا گیا کہ المزہ فوجی اڈے پر کم سے کم تین میزائل گرے۔ ان میں سے ایک میزائل فوجی اڈے کے اسلحہ گودام پر گرا جس کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ باردو کو نقصان پہنچا۔دھماکوں کے فوری بعد ایمبولینسں گاڑیاں اور امدادی ٹیموں کے ارکان المزہ فوجی اڈے کی طرف روانہ ہو گئے۔ادھر شام میں انسانی حقوق معاملات سے متعلق نگرانی کرنے والی آبزرویٹری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ المزہ فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رات گئے متعدد میزائل المزہ فوجی اڈے پر گرے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ المزہ فوجی اڈے پر حملہ اسرائیل کی طرف سے کیا گیا ہے۔مغربی دمشق میں واقع المزہ فوجی اڈے پر مبینہ میزائل حملوں کے بعد آس پاس کے شہری خوف زدہ ہو گئے۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ان کے نتیجے میں فوجی اڈے سے دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…