جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

صعدہ گورنری میں الظاھر ڈاریکٹوریٹ حوثی باغیوں سے مکمل آزاد،22جنگجوہلاک

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

یمن(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ کے شمال مغربی ڈائریکٹوریٹ الظاھریہ کو باغیوں سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق الظاھریہ ڈائریکٹوریٹ میں یمنی فوج کی باغیوں کے خلاف وسیع فوجی کارروائی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا اورکم ازکم 22جنگجومارے گئے۔میجر جنرل عبدالکریم السدعی کی زیر قیادت یمن کے العروبہ بریگیڈ کے ایک عسکری ذریعے

کا کہنا تھا کہ الظاھریہ میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں فوج کو عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل رہی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے تازہ آپریشن میں صعدہ میں الکحلا، نقیل بن حارث، المجرن، طیبان ، جزاع، الخلبہ اور قمامہ کے مقامات کو بھی باغیوں سے چھڑا لیاہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے حجہ گورنری اور رازح ڈائریکٹوریٹ میں بھی باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ ان دونوں مقامات پر بھی حوثی شدت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…