جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

جرمنی: مسجد پر حملہ کرنے والے مجرم کو دس سال عمر قید کی سزا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن میں مسلمانوں کی ایک مسجد اور اس سے ملحقہ کانگریس سینٹر پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کرنے والے ملزم کو قریب دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یہ حملہ ستمبر دو ہزار سولہ میں کیا گیا تھا۔ملزم نے ان دونوں حملوں میں دیسی ساخت کے پائپ بم استعمال کیے تھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قریب 23 ماہ قبل 26 ستمبر 2016ء

کے روز یہ حملہ کرنے والے ملزم کا نام نینو ہے اور اس نے اس حملے میں گھر پر خود تیار کیے گئے پائپ بم استعمال کیے تھے۔اس مقدمے میں وفاقی جرمن صوبے سیکسنی کے دارالحکومت ڈریسڈن میں قائم ایک صوبائی عدالت نے ملزم نینو کو نو سال آٹھ ماہ کی سزائے قید کا حکم سنا دیا۔ عدالت کے مطابق ملزم پر اقدام قتل، اپنے پاس غیر قانونی طور پر دھماکا خیز مواد رکھنے اور دو بڑے آتشیں حملے کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے ۔وکیل استغاثہ کی طرف سے اس مقدمے میں ملزم کے دس سال نو ماہ کی سزائے قید سنانے کی استدعا کی گئی تھی۔ صوبائی عدالت کی طرف ملزم نینو کو سنائی گئی سزائے قید اپنے دورانیے میں استغاثہ کی درخواست کردہ مدت سے صرف 13 ماہ کم ہے۔اس حملے میں ملزم نے ڈریسڈن شہر میں پہلے مسلمانوں کی فاتح مسجد کہلانے والی عبادت گاہ کے سامنے دیسی بم کا ایک دھماکا کیا تھا، جس کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا حالانکہ تب اس مسجد کا امام اور اس کے اہل خانہ مسجد ہی سے ملحقہ اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے۔مسجد کے سامنے اس بم دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد قریب ہی واقع بین الاقوامی کانگریس سینٹر کے سامنے بھی ملزم نے اسی طرح کا ایک اور بم دھماکا کیا تھا۔یہ دونوں دھماکے دو سال قبل ستمبر کے اواخر میں کیے گئے تھے اور تب تین اکتوبر کو ہر سال منایا جانے والا یوم اتحاد جرمنی بھی قریب ہی تھا۔ اس حملے کی تب پورے جرمنی میں سبھی سیاسی جماعتوں، مذاہب کے پیروکاروں اور سماجی حلقوں نے کھل کر مذمت کی تھی۔جرمنی کی اکثر مساجد میں ہر سال تین اکتوبر کو مسلمان اپنی عبادت گاہوں کو ہر مذہب کے پیروکاروں کے لیے کھول دیتے ہیں اور اس موقع پر بین المذاہبی مکالمت کے ذریعے مذاہب کے مابین افہام و تفہیم اور باہمی احترام کی ترویج کی کوشش کی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…