ایمسٹرڈیم(انٹرنیشنل ڈیسک)ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں چاقو سے مسلح ایک شخص کے حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کر دیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایاکہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد پولیس نے ایمسٹرڈیم کے انتہائی مصروف ریلوے اسٹیشن
کو خالی کرا لیا۔ اس وقت وہاں ہزاروں مسافر اور سیاح موجود تھے۔ڈچ پولیس نے ایک ٹوئٹ میں لکھاکہ ایمسٹرڈیم مرکزی اسٹیشن پر خنجر سے حملہ کیے جانے کے واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص پر گولی چلائی۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا یہ منظم دہشت گردی کا واقعہ ہے، تاہم مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کی تفتیش میں تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھا جا رہا ہے۔