جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

امریکا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے اونروا کی امداد مکمل بند کر دی

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

مقبوضہ بیت المقدس/برلن/واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(اونروا) کی مالی امداد مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر فلسطینی پناہ گزین ایجنسی اونروا کی مالی امداد مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی سالانہ امداد میں 65 ملین ڈالر کی کمی کرتے ہوئے امدادی رقم 60 ملین ڈالر تک محدود کر دی تھی۔امریکا کی طرف سے اونروا کی امداد ختم کیے جانے کے نتیجے میں امدادی ایجنسی کو شدید دھچکا لگے گا کیونکہ یہ ادارہ اردن، لبنان، شام غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کرتا ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد ختم کرنے کا امریکی اقدام اپنی نوعیت کا نیا اعلان نہیں۔ ایک ہفتہ پیشتر امریکی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کو غزہ اور غرب اردن میں شہری فلاح وبہبود کے لیے دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی امداد بھی روک دی تھی۔امریکی انتظامیہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے ادارے اونروا پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اس تنقید میں پیش پیش رہے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی قیادت نے امریکا کی طرف سے امداد بند کیے جانے کو انتقامی سیاست قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی امداد اس لیے بند کی گئی کیونکہ ہم نے بیت القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو مسترد کردیا تھا۔درایں اثناء جرمن وزیر خارجہ ھائیکوماس نے کہا کہ ان کا ملک اونروا کی مالی معاونت میں اضافہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد روکنا خطے کو ایک نئی کشیدگی سے دوچار کرنا اور غیر یقینی کیفیت پیدا کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…