اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے،پیچھے کرنے کی تبدیلی کا نظام ختم کرنیکافیصلہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2018

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی کمیشن کے صدر یْنکرنے کہاہے کہ وسطی یورپ میں ہر سال دو بار معیاری وقت کی تبدیلی کا موجودہ نظام ختم کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے قبل یورپی یونین کے شہریوں کی بہت بڑی اکثریت نے اس نظام کے خاتمے کی حمایت کر دی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یْنکر نے اعلان کیا کہ اب تک 28 رکنی یورپی یونین میں ہر سال

گھڑیاں پہلے ایک گھنٹہ آگے اور پھر ایک گھنٹہ پیچھے کر دینے کا موجودہ نظام جلد ہی ماضی کا حصہ بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یونین نے اپنی تاریخ کا جو بہت بڑا عوامی سروے کرایا، اس میں کئی ملین شہریوں نے حصہ لیا اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ توانائی کی بچت کے لیے اور دن کی روشنی کو زیادہ بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا معیاری وقت (موجودہ نظام کے تحت موسم سرما میں یورپ کا معیاری وقت) ختم کیا جانا چاہیے اور پورا سال وسطی اور مغربی یورپ کا معیاری وقت گرمیوں کا موجودہ اسٹینڈرڈ ٹائم ہی رہنا چاہیے۔یْنکر نے کہا کہ یورپی کمیشن اپنے فیصلوں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ براہ راست شمولیت کا خواہش مند ہے، اس لیے لوگ اگر چاہتے ہیں تو ہم ایسا ہی کریں گے۔اب تک مروجہ ٹائم سسٹم کے مطابق مغربی یورپ میں ہر سال معیاری وقت دو بار تبدیل ہوتا ہے۔ ایک بار مارچ کے اواخر میں جب موسم گرما کا معیاری وقت شروع ہوتا ہے اور تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جاتی ہیں اور دوسری بار اکتوبر کے اواخر میں جب موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہوتا ہے۔ یورپی معیاری وقت میں تقریبا ششماہی بنیادوں پر تبدیلی کا یہ نظام کافی عرصے سے متنازعہ ہے۔اس سال فروری میں یورپی پارلیمان نے یورپی کمیشن سے کہا تھا کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ اس نظام پر عمل درآمد جاری رکھنے کے فوائد کیا ہیں اور اس میں ممکنہ تبدیلی کے منفی اثرات کیا ہو سکتے ہیں۔ اس یورپی پارلیمانی مطالبے کے بعد یورپی کمیشن نے پوری یورپی یونین میں عوامی سطح پر چار جولائی سے 16 اگست تک ایک آن لائن سروے بھی کرایا تھا۔اس سروے میں 4.6 ملین یورپی شہریوں نے حصہ لیا تھا اور ان میں سے 80 فیصد سے زائد نے کہا تھا کہ گرمیوں اور سردیوں میں یورپ کے مختلف معیاری اوقات کا نظام ختم کر دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…