ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن کی اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا امکان اس وقت بھیموجود ہے،تین سربراہ اجلاسوں میں ملاقاتوں کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن کی اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا امکان اس وقت بھی
موجود ہے۔ پیسکوف کے مطابق دونوں صدور کے درمیان رواں برس آئندہ مہینوں میں منعقد ہونے والے تین سربراہ اجلاسوں میں ملاقاتوں کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا۔ یہ تین سربراہ اجلاس سنگاپور، فرانس اور ارجنٹائن میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ماسکو حکومت کے ترجمان کے مطابق روس ایسی ملاقاتوں میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن اِس کا دارومدار دوسرے فریق ہے۔ ان سربراہی اجلاسوں میں ارجنٹائن میں جی ٹوئنٹی، پیرس میں ورلڈ ٹریڈ ڈائیلاگ اور سنگاپور میں آسیان اجلاس شامل ہیں۔