طرابلس(انٹرنیشنل ڈیسک)لیبیا میں متحارب گروپوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے سینکڑوں مہاجرین حکومتی حراستی مراکز میں پھنس کر رہ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امدادی کارکن نے بتایا کہ دارالحکومت طرابلس میں متحارب
گروپوں کے مابین جھڑپیں چند روز سے جاری ہیں اور حراستی مراکز کے محافظ بھی فرار ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ملکی حکومت کی جیل عین زارا میں قریب چار سو قیدی پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں ہے۔