تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں کام کرنے والے دسیوں جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہاکہ میں نے کئی بار لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہمیں دہری شہریت والوں کے بارے میں بتائیں۔ وزارتِ اطلاعات کے انسدادِ جاسوسی یونٹ نے مختلف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے دسیوں جاسوسوں کو شناخت کر کے گرفتار کیا ہے۔محمود علوی نے یہ نہیں بتایا۔
یہ گرفتاریاں کہاں ہوئیں یا یہ جاسوس کن ملکوں کے لیے کام کر رہے تھے۔ تاہم یہ ضرور بتایا کہ بہت سے ملزموں کے پاس دہری شہریت تھی۔علوی نے مزید کہا کہ ایران نے اسی ماہ دولتِ اسلامیہ کا ایک کارکن بھی گرفتار کیا ہے جو ملک کے جنوبی حصے میں سرگرم تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک دہشت گرد سیل کے خاتمے کی بھی خبر دی۔انھوں نے بتایا کہ وزارتِ اطلاعات نے کئی میٹرو سٹیشنوں اور یونیورسٹیوں میں دھماکوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے، لیکن تفصیل نہیں بتائی۔