واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے باوجود ایران نے شام میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے کہاکہ گزشتہ ہفتے کے روز ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے شام میں
صدر بشار الاسد سے ملاقات کی، جس کے بعد اس بارے میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ دو طرفہ فوجی تعاون کے اس معاہدے کے تحت ایرانی فوجی مشیر آئندہ بھی شام میں تعینات رہیں گے۔ گزشتہ ہفتے ہی امریکا نے ایران سے اپنی تمام تر فورسز شام سے نکال لینے کا مطالبہ کیا تھا۔