بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری قتل کیس کی دوبارہ سماعت گیارہ ستمبر 2018ء کو دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ قتل کیس میں حزب اللہ ملیشیا کے ارکان ماخوذ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ٹریبونل تین فریقین کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر گیارہ ستمبر سے سماعت کا آغاز کرے گی۔ کیس کی سماعت مسلسل دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عالمی ٹریبونل لبنانی پراسیکیوٹر جنرل، متاثرین کے وکلاء اور ملزمان کے وکلاء کی طرف سے کیس کی از سرنو سماعت کی درخواستیں دی گئی ہیں۔درایں اثناء حزب اللہ ملیشیا کے سیکرٹری جنرل
حسن نصراللہ نے حریری قتل کیس کے ٹرائل کے نتائج سامنے لانے کا مطالبہ کرنے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حریری کیس کے نتائج سامنے لانے کا مطالبہ کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں۔ حزب اللہ کے مقرب ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ حسن نصراللہ کی بات شعلہ ہے جو لبنان اور پورے خطے کو جلا کر بھسم کردے گا۔مشرقی لبنان سے داعش کو شکست دینے کے حوالے سیمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں حسن نصراللہ نے عالمی عدالت کے فیصلوں کو بے وقعت قرار دیا اور کہا کہ رفیق حریری قتل کیس سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں۔