جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب کے اہم شہرمیں 4 نوجوانوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کربرہنہ تصاویر بناڈالیں،ملزم گرفتار، شرمناک انکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر کے علاقہ حسین آباد کالونی میں 4 نوجوان نے بیرون ملک مقیم کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کربرہنہ تصاویر بھی بناڈالی۔پولیس تھانہ اربن ایریا نے سعودی عرب مقیم آصف حمید کی رپورٹ پر چارملزمان کے خلاف 376/292 ت پ مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔بتایا گیا ہے کہ شہر میں اربن ایریا کے علاقہ حسین آباد کانونی کا آصف حمید 20 ماہ سے سعودی عرب مقیم ہے جس کے گھر میں

اس کی بیوی قرتہ العین اپنے تین بچوں کے ساتھ رہتی ہیں کہ محلہ دار نوجوان شاہ زیب وغیرہ نے موبائل فون کے ذریعے خاتون خانہ کو بلیک میل کر کے تعلقات استوار کئے اور دوستوں ساجد ، عباس اورافضل کے ہمراہ باہم مشورہ ہو کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اورخاتون کی برہنہ تصاویر بنا کر اسے بلیک میل کرتے ہوئے اس سے تین لاکھ کی رقم اور طلائی زیورات ہھتیالئے۔جن کی بلیک میلنگ سے تنگ خاتون نے شوہر کو واپس بلوا کر واقعات سے آگاہ کر دیا جس کے رابطہ اوباش نوجوان اسے بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے اور بلیک میل کرنے کے لئے بیوی کی عریاں تصاویر موبائل پر سینڈ کر دیں۔ جس بلیک میلنگ سے تنگ آصف حمید ڈی پی او آفس پہنچ گیا اور ڈی پی او کے حکم پر تھانہ اربن ایریا پولیس نے شاہ زیب،افضل،راناساجد اور عباس ڈوگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان شاہ زیب اور ساجد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔دریں اثناء شادی شدہ دلہن کو اغواء کر کے بے آبرو کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ صاحبہ بلوچاں کے وارث نے 19 سالہ بیٹی خالدہ کی شادی ساہیوال کے آصف سے کی کہ دوافراد رفیق اور عاشق دلہن کو اغواء کر کے پتوکی لے گے اور اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے

مغوی کی واپسی کا وعدہ کر کے منحرف ہو گے۔پولیس تھانہ ساہیوال نے دلہن کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔علاوہ ازیں سرگودھا کے نواح میں طالبہ کے اغواء اور زیادتی کے الزام میں درج مقدمہ کے ملزموں نے مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مقدمہ واپس لینے کا تقاضا کیاتو مدعی نے جان کا تحفظ طلب کرتے ہوئے پولیس سے مدد طلب کر لی جس پر ملزمان کے خلاف قتل اور دیگر سنگین دھمکیوں پر تینوں ملزموں کے خلاف ایک اور

مقدمہ درج کر کیملزم کوگرفتار کر لیا گیا.زرائع کے مطابق قصبہ کوٹمومن کے گاوں کوٹ ناجہ کے رہائشی نے چوتھی جماعت کی طالبہ بیٹی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کے الزام میں ملزمان کے خلاف تھانہ لکسیاں میں حدور زنا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کروایا تو ملزمان اس کی جان کے دشمن بن گے اور اسے قتل سمیت سنگین نتائج دے کر مقدمہ واپس لینے کا تقاضا کرتے رہے۔جس پر پولیس تھانہ لکسیاں نے ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…