اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

معروف بینک کوپاکستان کا بہترین انویسٹمنٹ بینک قرار دے دیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فائی نانس ایشیا کے جاری کردہ موقر ‘کنٹری ایوارڈز فار اچیومنٹ برائے سال’2018نے کریڈٹ سوئس کو تیسری بارپاکستان کا بہترین انویسٹمنٹ بینک قرار دیا ہے جبکہ یورو منی کے اجراء کردہ ‘ایوارڈ فار ایکسلینس برائے سال2018 ‘ نے کریڈٹ سوئس کو دوسری بار ‘بیسٹ انویسمنٹ بینک’نامزد کیا ہے۔مزید برآں یورو منی کی جانب سے

کر یڈٹ سوئس کو پہلی بار ‘ ایشیا کا بہترین انویسٹمنٹ بینک’ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر اپنے تاثرات میں کریڈٹ سوئس کے سی ای او برائے ایشیا پیسفیک جناب ہلمین سیتوھینگ نے کہا کہ کریڈٹ سوئس کو تفویض کردہ حالیہ اعزازات ادارے کی ایشیا و بحرالکاہل میں بحیثیت تجارتی و کاروباری افراد کے قابلِ اعتماد بینک ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور یہ امر ہمارے لیے باعثِ تقویت ہے کہ کریڈٹ سوئس گزشستہ دو سالہ مدت میں وہ واحد بینک ابھر کر سامنے آیا ہے جسے ‘بیسٹ انویسٹمنٹ بینک’، ‘بیسٹ فائی نینسنگ ہاؤس ‘اور ‘بیسٹ ویلتھ مینجر’کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ہماری یہ امتیازی خوبیاں ہمہ گیر مشاورت ومثالی بینکاری خدمات کی ضامن ہیں جو خطے میں موجو دہمارے کلائنٹس کے مالی و کاروباری مفادات کو بحسن و خوبی تکمیل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائی نانس ایشیا اور یورومنی کی جانب سے حالیہ تفویض کردہ ایورڈز کلائنٹس کی ہم پر بھر پور اعتماد و یقین کی دلا لت کرتے ہیں جسکے لیے ہم تہہِ دل سے مشکور اور کریڈٹ سوئس کے تمام کارکنان کی مشترکہ کاوش کے معترف ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…