منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

شدت پسندوں نے اسلام میں گنجائش کو تنگی میں بدل دیا، اوآئی سی

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ بعض نادانوں اور شدت پسندوں نے اسلام میں گنجائش کو تنگی میں بدل دیا۔ ہمیں دین اسلام کی تبلیغ کا اسلوب تبدیل کرنا ہوگا۔ بعض لوگوں نے نادانی اور دیگر نے شدت پسندی سے متاثر ہوکر اسلام میں موجود کشادگی کو مقید کردیا۔ العیسیٰ نے توجہ دلائی کہ کشادگی اسلام کا غیر متزلزل اصول ہے۔ بعض لوگوں نے احتیاط پسندی کے چکر میں حلال کو حرام بناڈالا ہے۔ میڈیارپورٹس کے

مطابق وہ منیٰ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں 76ممالک کے 500عالم اور دانشور شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے اس امر پر زوردیا کہ اسلامی تشخص کے غیر متزلزل اصولوں کی حفاظت بے شک ضروری ہے تاہم زمان و مکان کے تحت رونما ہونے والی تبدیلیوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ مسلم معاشروں کے مسائل حل کرنا ہونگے۔ اسلام کی بنیادوں سے مکمل وابستگی کے ساتھ عصر حاضر کے جدید چیلنجوں سے اسلامی بنیادوں پر نمٹنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…