تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران شام کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حاتمی شام کے دو روزہ دورے پر دمشق پہنچے اور انہوں نے
شامی وزیر دفاع عبداللہ ایوب سے ملاقات کی۔ حاتمی نے کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ یہ طے ہو چکا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی ایران شام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ مارچ سن 2011 میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی کے مالی نقصانات کا حجم 388 بلین ڈالر بتایا جاتا ہے۔