منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عراق ، سائرون گروپ سب بڑے پارلیمانی بلاک کی تشکیل کا سرکاری اعلان کرے گا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے دو گروپوں النصر اورسائرون کا الفتح گروپ کے ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس کا مقصد شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے زیر انتظام الفتح گروپ کو سب سے بڑے پارلیمانی بلاک کی تشکیل میں شامل کرنے کا معاملہ زیر بحث لانا ہے جس کا اعلان چند روز قبل بغداد کے بابل ہوٹل میں منعقد اجلاس میں کیا گیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف النصر گروپ کے رکن علی السنید نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کیا۔النصر گروپ کی قیادت موجودہ وزیراعظم حیدر العبادی کر رہے ہیں جب کہ سائرون گروپ کو شیعہ رہ نما مقتدی الصدر کی حمایت حاصل ہے۔علی السنید کے مطابق اِنقاذ الوطن کے نام سے زیرِ تشکیل بلاک میں ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 168 کے بہت قریب پہنچ چکی ہے اور اب صرف سرکاری طور پر سب سے بڑے پارلیمانی بلاک کی تشکیل کا اعلان باقی رہ گیا ہے۔اس سے پہلے سائرون گروپ سے تعلق رکھنے والی الاستقامہ پارٹی کی رکن ہالہ القیسی یہ بتا چکی ہیں کہ سابق وزیراعظم نوری المالکی کے زیر قیادت اسٹیٹ آف لاء اور سْنّی اتحاد المحور الوطنی سے تعلق رکھنے والے کئی ارکان پارلیمنٹ مذکورہ “اِنقاذ الوطن” بلاک کے ساتھ جْڑنے کے لیے منحرف ہو چکے ہیں۔دوسری جانب سیاسی گروپوں کے بیچ موافقت کی رْو سے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا منصب ارکانِ پارلیمنٹ کی اکثریت کی حمایت کے بعد سْنّی امیدوار کو دیا جانا تھا۔ اس سلسلے میں القوی العراقیہ اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اتحاد نے اس منصب کے لیے محمد الحلبوسی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ الحلبوسی انبار صوبے کے گورنر اور “الحل” گروپ کے رکن ہیں جس کی سربراہی جمال الکربولی کے پاس ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…