تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے فورتھ جنریشن جنگی جہاز جو کہ جدید ایویانکس اور ریڈنصب سے لیس ہے تیار کر لیاہے جسے ’کوثر‘کانام دیا گیا ہے۔ ’کوثر‘کی نمائش ایرانی یوم دفاع کے موقع پر گزشتہ روز کی گئی ہے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ’کوثر‘مکمل طور پر ایران میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے کامیاب تجربے ہو چکے ہیں ۔ نمائش کے دوران اس جہاز کو رن وے پر کھڑا دکھایا گیا ہے۔ دوسری جانب
ایرانی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل حسین خانزادے نے کم فاصلے پر مارکرنیوالے ساحلی اور سمندری دفاع کیلئے بنائے گئے دفاعی نظام ’کمند‘کے بھی آپریشنل ہونے کااعلان کر دیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ کے مطابق کم فاصلے پر مار کرنے والے دفاعی نظام ’’کمند‘‘ کے ساحلی اور سمندری تجربے کامیاب رہے ہیں۔ اور یہ نظام ایک جنگی بحری جہاز پر نصب کر دیا گیا ہے اور دوسرے جنگی جہاز پر جلد نصب کر دیا جائے گا۔