اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان سے دوستی اتنی مہنگی پڑے گی کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، سدھو کا سر کاٹنے کے احکامات جاری،قاتل کو یہ کام کرنے پر کتنا انعام دیاجائے گا؟ افسوسناک اعلان کردیاگیا

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)سابق بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان پر انتہا پسند ہندوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم راشٹریہ بجرنگ دل(آگرہ یونٹ)کے صدر سنجے جاٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت5لاکھ بھارتی روپے مقرر کردی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈ یو میں سنجے جاٹ کو نوجوت سنگھ سدھو کی

عمران خان کی وزارت عظمی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو ملک سے غداری سے تعبیر کیا ہے ،سنجے جاٹ کا کہنا تھا کہ سدھو اس حکومت کی حمایت کررہے ہیں جس کے ہاتھوں پر ہمارے سپاہیوں کا خون ہے ،سنجے جاٹ کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو ایک سکھ ہونے کے باوجود گرو گوبند کی وہ تعلیمات بھول گئے ہیں کہ ایک مخصوص مذہب کے لوگو ں پر کسی طور پر بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں انہیں 5لاکھ بھارتی روپے کا ایک چیک بھی تھامے دیکھا جاسکتا ہے جو وہ اس شخص کو دینے کا اعلان کر رہے ہیں جو انہیں نوجوت سنگھ سدھو کا سر لاکر دے گا ۔دوسری جانب آگرہ سرکل آفیسر ایچ کا تھیریا کا حیرت انگیز طور پر اس ویڈیو کے بارے میں کہنا تھا کہ ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں اور لوگوں کو ان پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیئے ،جب ان سے سوال کیا گیا کہ سنجے جاٹ کی جانب سے بھارتی پنجاب کے ایک وزیر کے سر کی قیمت مقرر کرنے پر کوئی مقدمہ درج کیا جائے گا تو انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی شکایت آئی تو پولیس کارروائی کرے گی ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…