اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں اردنی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش، نام وضاح رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حجاج کرام رمی کیلئے منیٰ پہنچ گئے ہیں اور قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھولنے کا عمل جاری ہے ۔ اس دوران مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اردنی خاتون کے ہاں میدان عرفات میں بچے
کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام وضاح رکھا گیا ہے۔ زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔ خاتون کو عرفات کے جبل رحمت ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے ماں اور بچے کو صحت مند قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔