ماسکو(آن لائن)روس نے پیرکے روزکہاہے کہ وہ 4ستمبرکوافغانستان بارے عالمی امن مذاکرات کی تیاری کررہاہے اورطالبان کودعوت دے چکاہے کہ ،جیساکہ ایک روزقبل افغان صدراشرف غنی نے تین ماہ کی نئی جنگ بندی کااعلان کیاہے ۔ افغانستان بارے روسی صدرکے نمائندہ خصوصی ضمیرکابولوف نے انٹرفیکس نیوزایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہاکہ ہم اس کی چارستمبرکیلئے تیاری کررہے ہیں ،جب پوچھاگیاکہ آیاماسکومیں ہونے والے اجلاس میں طالبان کودعوت دی گئی ہے توکابولوف نے کہاکہ انہیں دی گئی ہے اور یہ کہ
مذاکرات افغانستان میں قومی مصالحت کے عمل کی شروعات کیلئے فریم ورک کاحصہ ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ ماسکوغنی کی جانب سے اتوارکوسیزفائرمیں توسیع کے اقدام کومثبت اندازمیں دیکھتاہے ،جوکہ افغانستان بھرمیں خون ریزلڑائی کے ہفتے کے بعدسامنے آئی ہے ،جس میں طالبان کی جانب سے اہم صوبائی دارالحکومت غزنی پرحملہ شامل ہے ۔ کابولوف نے کہاکہ روس امیدکرتاہے کہ طالبان اس پیشکش کامثبت جواب دیں گے ۔ طالبان نے ابھی تک تجویزپرجواب نہیں دیاہے ،جس کانیٹواورامریکہ کی جانب سے خیرمقدم کیاگیاہے