پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم کے عمران خان کو خط اور ٹیلی فون کال کے حوالے سے تردید کردی،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی،بھارتی وزیراعظم کے خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔پیر کو بھارتی میڈیا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کال اور بھارتی خط اہم بات ہے

لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ بھارتی خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے نام اپنے ایک خط میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔مودی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ پر امن طریقے سے تمام مسائل کا حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ملکوں کی حکومتیں مشترکہ کوششوں سے ہی خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی نے خطے کے امن کو بری طرح تباہ کیا جس سے معاشی اور سیاسی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا ، ان کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے دونوں ملکوں کو آپس میں بامقصد بات چیت کرنا ہوگی تاکہ خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس میں بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ایک حقیقت تسلیم کرے اور اس کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے جس کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام یقینی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ پیر کو بھارتی میڈیا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کال اور بھارتی خط اہم بات ہے لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ بھارتی خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…