بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

خانہ کعبہ کے گرد فی گھنٹہ طواف کرنے اور نماز ادا کرنے والوں کے اعداد وشمار جاری

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں خانہ کعبہ کے گرد فی گھنٹہ طواف کرنے اور نماز ادا کرنے والوں کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔سرکاری ادراہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حرم مکی میں نمازیوں کی تعداد اور خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والے معتمرین کی تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ سال 1439ھ کے

حج کے لیے لاکھوں فرزندان توحید حرم مکی میں پہنچ چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان دنوں مسجد حرام میں فی گھنٹہ 2 لاکھ 78 ہزار افراد نماز ادا کرتے ہیں جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار عازمین حج ایک گھنٹے میں خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کی نگران جنرل پریزیڈنسی کے 10 ہزار ملازمین عازمن حج کی خدمت بجا لانے پر مامور ہیں جو 54 ہزار 501 آلات اور مشینوں کی مدد سے عازمین کی معاونت کرتے ہیں۔ انہیں زمزم پیش کرتے ہیں۔ حرکم مکی میں 2000 ٹن زمزم اور مسجد نبوی میں روزانہ 300 ٹن آب زم زم صرف کیا جاتا ہے۔مسجد نبوی اور مسجد حرام میں آب زم زم صرف کرنے کے لیے 25000 تھرمس مہیا کیے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے مصروف رہتے ہیں۔ عازمین حج کے سامان کی منتقلی کے لیے 13 ہزار 560 ٹرالیا جن میں 700 برقی ٹرالیاں شامل ہیں مہیا کی گئی ہیں۔اسی طرح مسجد حرام میں 20 موذن باری باری نمازوں کی اذان دیتے جب کہ 10 آئمہ کرام 123 طواف گائیڈ سرگرم ہیں۔ مسجد حرام میں انگریزی، فرانسیسی ،اردو، ملاوی اور کئی دوسری زبانوں میں قرآن پاک کے ترامیم اور تفاسیر بھی موجود ہیں جن سے عازمین حج استفادہ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…