بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیروت میں خفیہ عقوبت خانے حزب اللہ کے جلادوں کے سپرد

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک سرکردہ رہنما کے صاحبزادے حسین مظلوم نے الزام عائد کیا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں قائم کردہ خفیہ حراستی مراکز کی نگرانی اور قیدیوں پر تشدد کے حربوں کی نگرانی حزب اللہ ملیشیا کے جلادوں کو سونپی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق علی حسین مظلوم کا کہنا ہے کہ بیروت میں قائم کردہ خفیہ عقوبت خانوں میں قیدیوں پر تشدد

اور اغواء کی کارروائیوں میں حزب اللہ ملیشیا کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ایسے ہی ایک خفیہ حراستی مرکز میں مسلسل نو ماہ تک قید رہا ہے۔الحاج ولاء کے لقب سے مشہور علی حسین مظلوم نے اپنے دعوے کے ثبوت کے لیے تصاویر بھی جاری کی ہیں اورکہا ہے کہ وہ نو ماہ تک حراستی مرکز میں بدترین تشدد اور تذلیل کا سامنا کرتا رہا۔اس نے بتایا کہ بیروت میں بہمن اسپتال کے عقب میں ’حارہ حریک‘ کے مقام پر قائم سینٹرل جیل اور اسلامی تعاون تنظیم کے دفتر کے عقب میں قائم ’بئرالعبد‘ جیلوں کے انتظامات حزب اللہ ملیشیا کے پاس ہیں جہاں سرکاری حکام کا کوئی عمل دخل نہیں۔’بئر العبد‘ قید خانے کے قریب ہی القائم آڈیٹوریم پاس بھی ایک حراستی مرکز قائم ہے جس کا انتظام وانصرام حزب اللہ ملیشیا کے پاس ہے تاہم سب سے خوفناک جیلوں میں ایک نام المجتبیٰ آڈیٹوریم جیل ہے۔ ان حراستی مراکز میں قیدیوں کو قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے اور حراست کی پوری مدت کے دوران انہیں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچنے دی جاتی۔ قیدیوں کو بدترین جسمانی ، ذہنی اورنفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ بیروت میں قائم حراستی مراکزکی نگرانی حزب اللہ کودیے جانے کا یہ پہلا انکشاف نہیں۔ اس سے قبل انسانی حقوق کی مختلف تنظیمیں بھی بیروت اوردیگر لبنانی شہروں میں خفیہ حراستی مراکز اور حزب اللہ ملیشیا کے جلادوں کے ہاتھوں قیدیوں پر تشدد کے حربوں پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…