اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

انکار پر گلا گھونٹ دیں گے!پادری کے معاملہ حد سے بڑھ گیا، امریکا اورتر کی میں کشیدگی انتہاء پر، ٹرمپ کا ترکی کے خلاف انتہائی اقدام کا اعلان، دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) پادری کے معاملہ پر امریکا اور ترکی مابین کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اس ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پادری کی رہائی کے عوض ترکی کو کچھ نہیں دیا جائے گا،ترکی اپنے انکار پر مضر رہتا ہے توق اسکا گلا گھونٹ دیا جائے گا، مقید پادری عظیم امریکا کا با عزت شہری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی اورامریکا کے درمیان پادری کے معاملے پرکشیدگی روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی کشیدگی کے جلو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی میں قید پادری کی رہائی کے بدلے میں انقرہ کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔ اگر ترکی نے مطالبات نہ مانے تو اس کا گلا مزید گھونٹ دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ترکی کی حکومت کو زیر حراست پادری انڈرو برانسن کو ہرصورت میں رہا کرنا ہوگا۔ انہوں نے پادری کو وطن عظیم کا قیدی قرار دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں صدر ٹرمپ نے ٹویٹس میں لکھا کہ ہم پادری کی بریت اور اس کی رہائی کے بدلے ترکی کو کچھ نہیں دیں گے مگر ہم اس کا گلا گھونٹ دیں گے۔خیال رہے کہ امریکی وزیرخزانہ اسٹیفن منوچین نے انقرہ میں دہشت گردی کے الزام میں امریکی پادری کی رہائی سے انکار پر ترکی پرمزید پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دی۔وائیٹ ہاس میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکی کی حکومت کے بعض وزرا پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ اگر انقرہ میں قید امریکی پادری کو رہا نہیں کیا جاتا تو ہم ترکی کے خلاف مزید اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ ترکی اور امریکا کے درمیان وجہ نزاع بننے والے پادری برانسن کو اکتوبر 2016 کو دہشت گردانہ سرگرمیوں اور ترکی کے خلاف جاسوسی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ برانسن کئی سال سے ترکی میں مقیم ہیں مگر ان کا تعلق امریکا کی شمالی کیرولینا ریاست سے ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…