پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حج کیلئے لاکھوں عازمین کی مکہ آمد ،الریاض میں اطمینان بخش ماحول

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)بیرون ملک سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عازمین حج کی سعودی عرب میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قریباً 17 لاکھ عازمین سعودی عرب میں پہنچ چکے ہیں۔سعودی دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان عازمین کی آمد کے باوجود کوئی ہاہاکار یا افراتفری کا ماحول نہیں بلکہ بڑے پْرسکون طریقے سے لوگ آرہے ہیں اور اپنی اگلی منزل

مکہ مکرمہ کی جانب بسوں اور دوسری سواریوں پر روانہ ہورہے ہیں۔سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ محمد صالح بن طاہر بنین نے بتایا ہے کہ ان کی وزارت نے حج سیزن کے لیے ایک مربوط منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ اعلیٰ معیار کی کارکردگی اس کا بنیادی اصول ہے اور یہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں وضع کیا گیا ہے۔سعودی وزیر نے مکہ مکرمہ میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وزارت نے شکایات او ر رپورٹس کی اطلاع وصول کرنے کے لیے ایک نمبر 8004304444 مختص کردیا ہے اور تمام عازمین کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اس نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وزارت حج اور عمرہ نے مکہ اور مدینہ کے داخلی مقامات پر استقبالیہ مراکز بھی قائم کیے ہیں۔ان مراکز پر اٹھارہ سو سے زیادہ مرد وخواتین ملازمین تعینات ہیں۔وہ ان دونوں شہروں میں بسوں کا انتظام کرتے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر حج اور عمرہ عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا کہ ان کی وزارت نے حج سے متعلق خدمات مہیا کرنے والے تمام اداروں کو برقی ذرائع سے مربوط کردیا ہے تاکہ تمام طریق کار کی تکمیل میں وقت کا ضیاع نہ ہوسکے۔ اس نے عازمینِ حج کی رہ نمائی کے لیے تمام زبانوں میں ترجمے کی ایک اسمارٹ سروس بھی شروع کی ہے۔

وزارت حج اور عمرہ نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لانے لے جانے کے لیے سترہ ہزار بسوں کا انتظام کیا ہے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے بدھ کو بتایا تھا کہ اس مرتبہ حجاج کرام کو صحت عامہ اور ایمبولینس کی خدمات مہیا کرنے والی افرادی قوت کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔دریں اثناء سعودی عرب کے حج انتظامات کے ذمے دار سرکاری اداروں اور ایجنسیوں کے اہلکار دنیا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہر طرح کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ مکمل یک سوئی اور اطمینان کے ساتھ مناسکِ حج اور دوسرے فرائض ادا کرسکیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…