نئی دہلی ( این این آئی ) بھارتی حکومت نے اچھی مالی حیثیت رکھنے والے پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا 3سال تک کے لیے جاری کیے جائیں گے جس کے تحت پاکستانی تاجر بھارت میں 15 مقامات پر جا سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے خصوصی کیٹیگری کے حامل پاکستانی تاجروں
کیلئے ملٹی پل ویزا اینٹری کی ہدایات رواں سال 7جولائی کو جاری کی تھیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر مملکت کرن رجییو نے بھارتی لوک سبھا کو بتایا کہ بزنس ویزے 5سال کیلئے جاری کیے جاسکتے ہیں جو سارک ممالک کے شہریوں کی ضرورت کے مطابق ہوں تاہم ان سارک ممالک میں پاکستان، نیپال اور بھوٹان شامل نہیں ہوں گے۔