جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ،ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے78 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی بارڈر فورس نے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں چھپے ہوئے 78 غیر قانونی تارکین وطن افراد کو حراست میں لے لیا جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر پیٹرول ایجنٹس نے گذشتہ ہفتے ٹیکساس کے ایک چیک پوائنٹ پر ایک لاک کیے گئے ریفریجریٹڈ ٹرالر میں سے 78 افراد کو گرفتار کیا ٗ جو غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہو رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ان افراد کی صحت ٹھیک تھی جن میں بھارت، ہنڈراس، ایل سلواڈور، میکسیکو، گوئٹے مالا، ارجنٹینا، کیوبا، نائیجیریا، چلی اور ترکی کے باشندے شامل ہیں۔رپورٹ کے

مطابق امریکی بارڈر فورسز نے ہیوسٹن اور دیگر سرحدی علاقوں میں پانچ روز کے دوران غیرقانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہونے والے 100 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی بارڈر فورس کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو غیرقانونی داخلے اور ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کے جرم میں مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب وہ افراد جن کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جائیگا انہیں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی تحویل میں رکھا جائے گا اور پھر امریکہ سے بے دخل کردیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…