واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے حال ہی میں ایران کی طرف سے کیے گئے ایک نئے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایران کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے مبینہ بیلسٹک میزائل تجربے کی فوٹیج دوبارہ نشر کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا اور یہ تجربہ ناکام رہا ہے۔
ایران کی طرف سے یہ دعویٰ کہ نیا بیلسٹک میزائل اپنے ٹارگٹ پر لگا ہے محض نظر کا دھوکہ ہے۔ ایرانی میڈیا میں آنے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی سوشل میڈیا کے حوالے سے سرگرم ٹیم نے منگل کو ایک ٹویٹ میں ایران کے گذشتہ سوموار کو کیے گئے بیلسٹک میزائل کی فوٹیج دوبارہ نشر کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’فاتح مبین‘ نامی یہ نیا بیلسٹک میزائل پہلی بار داغے جانے کے پر اپنے ہدف پر لگا ہے۔ ایران کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ایران کی طرف سے مقرر کردہ ہدف پر دھماکہ ہوا ہے مگر کوئی میزائل اس طرف آتا دکھائی نہیں دیا۔امریکی سائبر ٹیم کا کہنا ہے کہ ایرانی رجیم نہ صرف دھوکہ دہی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے بلکہ مضحکہ خیز نوعیت کی دفاعی نمائشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔خیال رہے کہ ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر امیر حاتمی نے سوموار کوفاتح بین 110‘ نامی ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ میں آنے والے ان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ نئی جنریشن کا یہ میزائل کم فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس اعلان سے دو روز قبل امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک جہاز شکن میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بیلسٹک میزائل کا تجربہ کامیاب رہا۔ فاتح مبین سیریز کا نیا میزائل ڈول وار ہیڈ لے جانے تمام میزائل رکاوٹوں کو عبور کرنے، ہرقسم کے موسمی حالات میں کام کرنے، زمین اور سمندر میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔