جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب بھارتی پرچم کہاں پر لہرایا جائے گا؟ بھارت کے یوم آزادی پر مودی کا بڑا اعلان، پاکستان اور چین بھی دنگ رہ گئے

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی قوم آج اپنا 72 واں یوم آزادی منا رہی ہےجبکہ آج مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا جب کہ بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر ، آزادکشمیر اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ حریت رہنما سید علی گیلانی،

میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سری نگر سمیت وادی بھر میں تمام چھوٹی بڑی دکانیں، بازار اور اسکولز بند ہیں جب کہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔دوسری جانب وادی میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے اور بلند عمارتوں پر شارپ شوٹر بھی تعینات ہیں۔عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جب کہ حکام نے مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ مقبوضہ کشمیر اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کے سامنے سب سےبڑااعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے 370 سالہ تاریخی عمارت لال قلعے پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ 2022 میں بھارت انسان کو خلاء میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائےگی۔مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد یوم آزادی پر کئے جانے والی یہ پانچویں اور آخری تقریر تھی جس میں انہوں نے قوم سے بڑا وعدہ کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ لا ل قلعے کی چھت پر کھڑا ہو کر آج میں قوم کو ایک خوشخبری دے رہا ہوں، بھارت نے ہمیشہ خلائی سائنس میں ترقی کی ہےلیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھارت اپنی آزادی کے75 سال مکمل کر لے گا ، ہو سکتا ہے اس سے بھی پہلے، بھارت کا بیٹا یا بیٹی ہاتھ میں تین رنگا جھنڈا

لئے خلاء میں جائیں گے۔اس پر جوش اعلان کے ساتھ ہی بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے ’ اسرو‘نے اس چیلنج کا خیر مقدم کیا، ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2022 تک کسی بھارتی کو خلاء میں بھیجنا بہت مشکل ہے مگر ہم یہ ضرور پورا کریں گے۔یہ ایک قومی جدوجہد ہوگی جس سے قومی جذبے کو فروغ ملے گا۔اسرو نے امید ظاہر کی ہے کہ جی ایس ایل وی، ایم کے 3 نامی خلا بازوں کوخلاء میں لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ راکٹ اگلے چند سالوں میں تین بھارتیوں کو ضرور خلا میں لے جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…