شام اور عراق میں 30 ہزار داعشی جنگجو بدستور موجودہیں،اقوام متحدہ

14  اگست‬‮  2018

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام اور عراق میں دولت اسلامیہ داعش تنظیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے کیونکہ ان دونوں عرب ملکوں میں داعشی جنگجوؤں کی تعداد 20 سے 30 ہزار کے درمیان اب بھی باقی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش کے جنگجو اب بھی شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تنظیم کے خفیہ گروپ صحرائی علاقوں اور دور دراز مقامات میں پھیلے ہوئے ہیں جو کسی بھی وقت دوبارہ منظم ہوسکتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ساڑھے تین ہزار سے

ساڑھے چار ہزار داعشی جنگجو شام سے افغانستان چلے گئے ہیں۔ افغانستان میں ’داعش‘ کے جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے مالی وسائل کم ہونے کے ساتھ مالی مدد فراہم کرنے والے ذرائع خشک ہو رہے ہیں۔ داعش کے محفوظ ذخائر میں کروڑوں ڈالر کی کمی آچکی ہے تاہم شمال مشرقی شام میں بعض علاقوں سے تیل سے حاصل ہونے والی آمدن کا کچھ حصہ داعش کو ملتا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال جنوری میں داعش کو شام میں محدود علاقوں میں محصور کردیا گیا تھا مگر مشرقی شام میں داعش نے خود کو زیادہ پرعزم اور منظم ثابت کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…