پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان،بنگلہ دیش،افغان ہندوؤں کو شہریت دی جائیگی،بی جے پی رہنماء کااعلان

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے ایک رہنما ء نے کہاہے کہ پڑوسی ملکوں سے آنے والے ہندوؤں کو بھارت میں شہریت دی جائے گی لیکن ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم مبینہ دراندازوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دراندازی کے متعلق بی جے پی کے ملکی صدر امیت شاہ کے اس بیان کو آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کے سب سے اہم انتخابی

موضوع کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ دوسری طرف ان کے بیان کی مخالفت بھی شروع ہوگئی ہے۔امیت شاہ نے اترپردیش کے میرٹھ شہر میں پارٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندو، سکھ، پارسی، جین، بودھ اور کسی دیگر فرقہ کے ایسے افراد جو ہمارے پڑوسی ملکوں یعنی بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان میں رہ رہے ہیں اور وہاں کسی طرح کی زیادتی کا شکار ہیں تو انہیں بھارت کی شہریت دی جائے گی ،بی جے پی کے ملکی صدر نے شہریت دینے کے طریقہ کار کی تشریح کرتے ہوئے کہاکہ ان ملکوں سے آنے والے ہندوؤں کو پہلے پناہ گزین کی حیثیت دی جائے گی اور اس کے بعد بھارت کی شہریت دے دی جائے گی اور دراندازوں کو ملک سے نکال باہر کیا جائے گا۔امیت شاہ نے کہاکہ ملک کے ہر شہری کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کون بھارت کا شہری ہے اورکون درانداز ہے۔ وفاقی حکومت نے آسام میں ایسے چار ملین سے زیادہ لوگوں کی نشاندہی کی ہے اور انہیں ملک سے نکال دیا جائیگا۔ ہم بنگلہ دیش کے دراندازوں کو آسام یا اپنے ملک میں کسی بھی جگہ رہنے نہیں دیں گے لیکن ہندو شرنارتھیوں (پناہ گزینوں) کا بھرپور احترام کیا جائے گا۔بی جے پی صدر امیت شاہ کے اس بیان پر اپوزیشن کانگریس پارٹی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق وفاقی وزیر ششی تھرور نے ایک بیان میں کہاکہ کچھ لوگ چار ملین افراد کو بھارت سے باہر بھیجنے کی بات کر رہے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کے بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ دوسری بات یہ کہ بنگلہ دیش نے واضح کردیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کی ذمہ داری نہیں لے سکتا جو اس کی سر زمین پر نہیں رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…