پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

باب المندب کی سلامتی کے لیے ہرمْمکن قدم اٹھائیں گے،ترجمان عرب اتحاد

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں دستوری حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کی بین الاقوامی بندرگاہ باب المندب کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی باب المندب کی سلامتی کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے ہرممکن اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ باب المندب سے بین الاقوامی مال بردار بحری جہازوں کی بہ حفاظت آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ حوثیوں کی طرف سے باب المندب کی سلامتی کو لاحق

خطرات کا تدارک کیا جائے گا۔یمن کے شہر مآرب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرنل المالکی نے زور دے کر کہا کہ حوثی شدت پسند، داعش اور القاعدہ دہشت گردانہ نظریات کے فروغ میں ایک دوسرے کے معاون ومدد گار ہیں، جب کہ عرب فوجی اتحاد تمام دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مساوی انداز میں نمٹنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔خیال رہے کہ یمن میں سرکاری فوج، مزاحمتی ملیشیا اور عرب اتحادی فوج نے حج گورنری میں 50 مربع کلو میٹرکا علاقہ حوثی باغیوں سے واپس لے لیا ہے۔عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ یمنی فوج حضہ کے اہم تزویراتی علاقے مثلث عاھم سے صرف پانچ کلو میٹر دور ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…