جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

ادلب میں اسلحہ کے گودام میں بم دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

ادلب(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے ادلب میں دھماکے کے نتیجے میں اسلحہ گودام کی عمارت گر جانے سے کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی سرحد سے متصل سرمدا قصبے میں واقع اس عمارت میں اسلحے کے ایک سمگلر نے بڑی مقدار میں گولہ بارود چھپا رکھا تھا۔انسانی حقوق کے مندوب رامی عبدالرحمان

کے مطابق سرمدا میں جس عمارت میں دھماکہ ہوا اس میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود جمع کیا گیا تھا۔حالیہ مہینوں میں شام کی سرکاری فوج نے روس اور ایران کے تعاون سے ملک کے بڑے حصے سے باغیوں اور جہادی تنظیموں کا صفایا کر دیا ہے۔تاہم ادلب صوبے کے بڑے حصے پر اب بھی باغیوں کا غلبہ ہے اور امکان ہے کہ شامی فوج یہاں جلد ہی کارروائیاں شروع کرنے والی ہے۔ امدادی کارکنوں سرمدا میں بلڈوزروں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا۔ شہری دفاع کے ایک کارکن حاتم ابو مروان نے کہا کہ عام شہریوں سے بھری عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔ادھر برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم برائے شام نے کہا کہ درجنوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہو سکتا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ عمارت میں جہادیوں کے خاندانوں کے افراد مقیم تھے جنھوں نے شام کے دوسرے حصوں سے نکالے جانے کے بعد ادلب میں پناہ لے رکھی ہے۔ دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…