سعودی عرب اورامریکہ نے افغانستان میں جنگ بندی کی حمایت کر دی

14  اگست‬‮  2018

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام، عراق، یمن،افغانستان اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو

نے شمال مشرقی شام میں امن استحکام کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی معاونت اور عراقی حکومت کی مدد بالخصوص پانی اور بجلی کے شعبوں میں بغداد کی امداد پران کا شکریہ ادا کیا۔سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں عید الاضحیٰ کے موقع پر فریقین میں جنگ بندی اور دیر پا امن کے لیے جاری مساعی کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ یمن میں جاری جنگ اور اس کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سفارتی مساعی پربھی تبادلہ خیا کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…