جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

آپ کی طرف سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت قبول ،آپ بھی پاکستان آئیں، عمران خان اور شاہ سلمان میں کیا گفتگو ہوئی؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

ریاض /اسلام آباد(این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہاہے کہ سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ نہایت قریبی اور متحرک تعلقات کا خواہاں ہے۔شاہ سلمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔پی ٹی آئی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شاہ سلمان نے نئی حکومت کے لیے

نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ٗسعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ نہایت قریبی اور متحرک تعلقات کا خواہاں ہے۔عمران خان نے سعودی فرمانروا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ٗپاکستان کا ایسا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے۔شاہ سلمان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔عمران خان نے سعودی فرمانروا کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی۔شاہ محمود قریشی کے مطابق عمران خان نے شاہ سلمان کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے جبکہ شاہ سلمان نے پاکستانی عوام سے محبت کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…