لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)چرچ آف انگلینڈ کے پاکستانی نژ اد بشپ مائیکل نذیرعلی نے عوامی مقامات پرخواتین کے برقعے اور نقاب کے استعمال پر پابندی کی حمایت کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکل نذیر علی کا کہنا تھا کہ اسپتا لوں، یونیورسٹیوں، اسکولوں جیسے عوامی
مقامات پر برقعہ اور نقاب کا استعمال غیر قانونی ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرد دہشت گردوں کے برقعہ پہن کر فرار ہونے کی مثال موجود ہے، اس لیے قومی سلامتی کے لیے ایئرپورٹ، گاڑی چلاتے وقت، پارلیمنٹ، وائٹ ہال اور ٹاؤن ہال وغیرہ میں برقعہ پہننے پر پابندی مناسب ہے۔