ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وہ اب بھی مجھے خوابوں میں نظر آتی ہیں اور میری چیخیں نکل جاتی ہیں، گوانتاناموبے جیل میں امریکی عورت میرے ساتھ کیا کرتی رہی؟ پرویز مشرف کے دور حکومت میں امریکہ کے حوالے کیے جانیوالے مراکشی باشندے کے لرزہ خیز انکشافات

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سینکڑوں لوگوں کو امریکہ کے حوالے کیا گیا ان میں ایک مراکش کا باشندہ بھی تھا، جسے باقی لوگوں کے ساتھ گوانتاناموبے جیل میں قید کر دیا گیا تھا، یہ لوگ ایک عرصہ تک جیل میں ان کے مظالم سہتے رہے لیکن ان کا دہشت گردی سے تعلق ثابت نہ ہو سکا۔

اس مراکشی باشندے کے بارے میں برطانیہ کے ایک اخبار دی میٹرو نے لکھا کہ تین سال قبل امریکی جیل گوانتاناموبے سے رہائی پانے والا یہ شخص بتاتا ہے کہ 13 سال کی قید کے دورا ن اتنی بار مجھ پر تشدد کیا گیا کہ جسے میں شمار ہی نہیں کر سکتا۔ وہاں اینا نامی ایک خاتون تھی جو امریکی تفتیش کار تھی اور اکثر مجھے پھانسی پر لٹکانے کی دھمکی دیتی تھی۔ اس شخص نے بتایا کہ مجھے اب بھی وہ ڈراؤنے خوابوں میں نظر آتی ہے اور میں چیختا ہوا جاگ جاتا ہوں۔ اس شخص نے بتایا کہ وہاں کیمپ کے گارڈ اپنے جوتوں سے مجھے مارتے تھے اور ہنستے تھے۔ اس شخص نے بتایا کہ میں اپنے انتہائی تنگ لباس کے بارے میں جب بھی شکایت کرتا، کیونکہ میں اس لباس کی وجہ سے تکلیف میں رہتا تھا، وہ لوگ ایسا ہی کرتے تھے، وہ لوگ کہتے تھے کہ میں اگر یہ مان جاؤں کہ میرا تعلق القاعدہ سے ہے تو میری جان چھوٹ جائے گی مگر میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میرا دہشت گردی سے کوئی تعلق واسطہ نہیں تھا۔ وہ شخص اپنے جیل میں پہنچنے کے بارے میں بتاتا ہے کہ 2002ء میں جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو میں اور میری اہلیہ مراکش سے وہاں آئے ہوئے تھے اور کسی غیر ملکی امدادی ایجنسی میں ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس شخص نے بتایا کہ جنگ کی وجہ سے ہم پاکستان فرار ہوگئے جہاں سکیورٹی فورسز نے ہمیں گرفتار کر لیا۔ اس شخص نے بتایا کہ ہمیں غیر ملکی جنگجو قرار دے کر پانچ ہزار ڈالر انعام کے بدلے امریکہ کو فروخت کردیا گیا۔ اس شخص نے بتایا کہ مجھے بات میں پتہ چلا کہ ایسا صرف ہمارے ساتھ نہیں ہوا بلکہ ایسے سینکڑوں افراد تھے جنہیں فروخت کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…