جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں بارشوں سے سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی،ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور،معمولات زندگی مفلوج

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

کیرالا (آ ئی این پی) بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ، ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں،بھارت میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث ریاست کیرالہ کے 14 اضلاع کو خطرناک قرار دے دیا گیا تھا،

بھا رتی میڈ یا کے مطا بق کئی روز سے جاری بارشوں نے بھارت کی کئی ریاستوں میں معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 37 سے زائد ہوچکی ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے والے کیرالا کے اداریکے مطابق سیلاب کے باعث 2 ہزار 5 سو ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں،ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ کم نہیں ہوا تو ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ریاستی حکام کے مطابق سیلاب کی تباہیوں کے باعث تقریبا 30 ہزار افراد سرکاری کیمپ میں رہنے پرمجبور ہیں۔محکمہ موسمیات نے 15 اگست تک ملک میں بارش کی پیش گوئی کی ہے اور ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر مچھیروں کو بھی سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔بھارت میں جون سے شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ ستمبر میں اختتام پذیر ہوتا ہے، بارشیں ملکی زراعت کے لیے تو سودمند ہیں لیکن دوسری جانب شدید تباہی کا باعث بھی بنتی ہیں بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ، ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں،بھارت میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث ریاست کیرالہ کے 14 اضلاع کو خطرناک قرار دے دیا گیا تھا، بھا رتی میڈ یا کے مطا بق کئی روز سے جاری بارشوں نے بھارت کی کئی ریاستوں میں معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…