بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

شوہر بیویاں تبدیل کلب کا رکن نکلا ،دوستوں سے تعلقات استوار نہ کرنے پر تشدد، خاتون تھانے پہنچ گئی ،انتہائی شرمناک انکشافات 

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت کے ضلع اودھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں شادی شدہ خاتون نے شوہر پر دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور اسے متعلقہ خواتین کے شوہروں سے تعلقات بنانے پر مجبورکئے جانے کا الزام عائد کیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 2افرادنے کمرے میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی ۔ مخالفت کرنے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایااور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس کو دی گئی تحریری شکایت میں خاتون نے واضح کیا کہ ایک سال قبل مرادآباد کے رہنے والے نوجوان سے شادی ہوئی تھی ۔ شوہر اور اس کے گھر والے کاروبار کے سلسلے میں دہلی میں ہی رہتے تھے۔شادی کے چند ماہ بعد شوہر اسے دہلی لایا جہاں معلوم ہوا کہ شوہر بیویاں تبدیل کلب کا رکن ہے ۔خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر کے متعدد خواتین سے تعلقات ہیں اور ان کے شوہروں کا گھر آنا جانا لگا رہتا ہے۔خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے ہی ان خواتین سے تعلقات کے بارے میں بتایا کہ تمہیں بھی متعلقہ خواتین کی طرح ان کے شوہروں سے تعلقات استوار کرنے ہونگے۔شوہر کی اس حرکت کی مخالفت کرنے پر اس نے زدوکوب کیا ، اس کی شکایت ساس اور دیوروں سے کی تو انہوں نے گھر کو بنائے رکھنے کیلئے شوہر کی غیر اخلاقی بات ماننے کی نصیحت دی۔خاتون سسرالیوں کے چنگل سے نکل کر کاشی پور اپنے میکے چلی گئی اور وہاں پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ۔ پولیس نے دفعات 376،511، 506کے تحت کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔  بھارت کے ضلع اودھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں شادی شدہ خاتون نے شوہر پر دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور اسے متعلقہ خواتین کے شوہروں سے تعلقات بنانے پر مجبورکئے جانے کا الزام عائد کیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 2افرادنے کمرے میں گھس کر زیادتی کی کوشش کی ۔ مخالفت کرنے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایااور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…