انقرہ(این این آئی)امریکا نے چین کے بعد ترکی سے بھی تجارتی جنگ چھیڑ دی، امریکا نے ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دگنا کردیا،ترکی نے امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے ۔ موجودہ صورتحال پر ترک صدر نے روسی صدر سے فون پر رابطہ کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ترکی کی ایلومینیم مصنوعات پر 20 فیصد اور اسٹیل مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد
ہو گا ۔اضافی ٹیرف کے معاملے پر ترکی نے امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ وہ غیر ملکی کرنسی اور سونے کو لیرا میں تبدیل کرائیں کیونکہ ترکی اس وقت معاشی جنگ سے دو چار ہے۔موجودہ صورتحال پر ترک صدرنے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماو?ں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پربات کی۔