مکہ مکرمہ (سی پی پی)مکہ مکرمہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ حج کے لیے آئے ایک شخص زائرین کے ہجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چھلانگ لگا کر باب کعبہ پر چڑھ دوڑا، تاہم پولیس نے اسے وہاں سے اتار لیا اور اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہناہے کہ باب کعبہ پر چڑھنے والا شخص نفسیاتی مریض ہے۔اس کے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے کے واقعے کی ویڈیو کے
بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ صحن مطاف میں زائرین کے غیرمعمولی ہجوم کے باعث رات بارہ بجے ایک شخص نے مطاف کی ممنوعہ حدود سے آگے بڑھ کر باب کعبہ پر چھلانگ لگائی۔ تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے نیچے اتار لیا۔ پولیس سے بات کرتے ہوئے اس شخص نے باب کعبہ پر چھلانگ لگانے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔