پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سفارتی تنازعہ، سعودی اقدامات کےبعد کینیڈا نے بھی بڑا سرپرائز دیدیا، منہ توڑ جواب دینےکیلئے کن مغربی ممالک سے رابطہ کر لیا،بڑی خبر آگئی

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(نیوز ڈیسک)کینیڈا کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ شدید ہو چکے تنازعے کے حل کے لیے خاموشی سے اپنے لیے جرمنی اور سویڈن جیسے اتحادی ممالک کی مدد حاصل کرنے کی کوششوں میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کاوشوں کی کینیڈین حکومت کے ذرائع نے تصدیق کر دی ۔ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے اس تنازعے کی سفارتی حساسیت کے پیش اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی

شرط پر بتایا کہ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ اس تنازعے کے حل کے لیے کم از کم دو اہم یورپی ممالک کے اپنے ہم منصب وزراء کے ساتھ بات چیت کر چکی ہیں۔کینیڈا کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے موجودہ سفارتی تنازعے میں اب جرمنی اور سویڈن سے جو رابطے کیے ہیں، ان کی ایک خاص وجہ ہے، اور وہ یہ کہ ماضی میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف خلاف آواز اٹھانے پر ریاض حکومت ان دونوں ممالک کو بھی ٹارگٹ بنا چکی ہے۔کینیڈا اور سعودی عرب کے مابین موجودہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا تھا، جب کینیڈین خاتون وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک حالیہ پیغام میں مطالبہ کیا تھا کہ ریاض حکومت کو حقوق انسانی اور حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والی ان سرکردہ کارکنوں کو رہا کر دینا چاہیے، جنہیں حال ہی میں اس قدامت عرب ملسم بادشاہت میں گرفتارکر لیا گیا تھا۔کینیڈا نے سعودی عرب کے ساتھ اس تنازعے میں اب جرمنی اور سویڈن سے رابطے اس لیے بھی کیے ہیں کہ یہ سمجھا جا سکے کہ برلن اور سٹاک ہوم میں ملکی حکومتوں نے ریاض کے ساتھ اپنے اپنے اختلافات کس طرح ختم کیے تھے۔اسی دوران خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کئی تنظیموں، فلاحی اداروں اور شہری حقوق کے لیے فعال متعدد گروپوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی کینیڈا کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں تاکہ سعودی عرب کو اپنے ہاں خواتین اور ان کے حقوق کے احترام پر مجبور کیا جا سکے۔ کینیڈا کی حکومت اس تنازعے میں مشوروں کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط روابط کے حامل یورپی ملک برطانیہ اور خلیج کی ایک اہم ریاست متحدہ عرب امارات سے بھی رابطوں کی کوششوں میں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…