ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے بدھ کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فوج کے ایک ذریعے نے بتایاکہ
یمن سے جازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں پیر کی شب حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا تھا۔