پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اندرونی معاملات میں مداخلت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام،کینیڈا اور سعودی عرب کی لڑائی میں بحرین بھی کود پڑا، دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (این این آئی)بحرین کی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے موقف اور سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں اْس کی مداخلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ اس موقع پر بحرین برادر مملکت سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے مملکت میں متعین کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اسے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ ریاض نے اوٹاوا میں متعین سعودی سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ۔سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی اور سرماریہ کاری کے دوطرفہ منصوبے معطل کر دئیے اور مزید اقدامات کے بارے میں بھی خبردار کیا ۔دریں اثناء کینیڈین وزیر خا رجہ کرسٹیا فری لینڈ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، خواہ یہ کینیڈا میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کرسٹیا فری لینڈ نے مزید کہا کہ سعودی طلبہ کو کینیڈا میں تعلیم سے روکنے کا عمل شرمناک ہو گا۔کینیڈین وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ تنازع اتنی تیزی سے کیوں بڑھا، سعودی عرب ہی جواب دے سکتا ہے، آرمرڈ وہیکلز کی ڈیل کا مستقبل کیا ہوگا، سعودی عرب سے تفصیلات کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی سزا ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور کینڈا کے سفیر کو ملک سے بے دخل کر دیا



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…