جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

’’پیرس میں ہم جنس پرستوں کی عالمی گیمز کا آغاز‘‘ کونسے مسلم ممالک کے ’’ہم جنس پرست‘‘ایتھلیٹس فرانس پہنچ گئے نام جان کر آپ کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں’’ہم جنس پرستوں کی عالمی گیمز‘‘کا آغاز، مسلمان ممالک سعودی عرب، مصر اور دیگر ممالک سے بھی ہم جنس پرست ایتھلیٹس کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ’’ہم جنس پرستوں کی عالمی گیمز‘‘کا آغازہو گیا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں ایتھلیٹس کھیلوں میں حصہ لینے

کیلئے پیرس میں موجود ہیں جبکہ ان ایتھلیٹس میں کئی مسلمان ممالک سے بھی ایتھلیٹس حصہ لینے کیلئے پیرس میں موجود ہیں۔ مسلمان ممالک سے کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے پیرس آنیوالے ایتھلیٹس کا تعلق سعودی عرب، مصراور دیگر ممالک سے ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں یہ نو روزہ گیمز بارہ اگست تک جاری رہیں گی۔ ان میں شریک ایتھلیٹوں کی تعداد بارہ ہزار سات سو ہے۔ یہ ہزاروں ایتھلیٹس چھتیس مختلف ڈسپلنز میں حصہ لیں گے ان کھیلوں کا نگران ادارہ فیڈریشن آف’’ گَے گیمز ‘‘ہے۔ ادارے کو پیرس گیمز سے سڑسٹھ ملین ڈالر تک کی آمدن کی توقع ہے۔چار اگست کو ’’گَے گیمز‘‘ میں شریک ہم جنس پرست خواتین و حضرات نے ایک خصوصی مارچ پریڈ میں حصہ لیا۔ افتتاح کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی پیرس شہر کی میئر این ہیڈالگو تھیں۔ افتتاحی تقریب میں ڈانس شوز کے علاوہ جسمانی پھرتی یعنی ایکروبیٹس کے مظاہرے بھی شامل تھے۔دسویں گیمز میں ساڑھے بارہ ہزار سے زائد ایتھلیٹوں کا تعلق 91 ممالک سے ہے۔ شریک ایتھلیٹوں میں ٹین ایجروں سے لے کر قدرے بڑی عمر کے ہم جنس پرست بھی شریک ہیں۔سخت اسلامی قوانین کے حامل ملک سعودی عرب سے بھی ایک ہم جنس پرست ایتھلیٹ پیرس پہنچا ہوا ہے۔ اس نے اپنا سعودی پاسپورٹ بھی شرکاءکے سامنے پیش کیا۔ واضح رہےکہ سعودی عرب میں ہم جنس پرستی کی سزا موت ہے۔ مصر سے بھی ایک ہم جنس پرست ایتھلیٹ کھیلوں کا حصہ بنا ہےجہاں ایسے افراد کو جیل کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…