اسلام آباد ( آئی این پی ) امریکا کی سینئر رکن کانگریس شیلا جیکسن لی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شیلا جیکسن لی نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور نئی حکومت کی حمایت اور تعاون کا یقین بھی دلایا ۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو امریکن رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیلیفون کیا ۔ انہوں نے انتخابات جیتنے پر عمران خان
کو مبارک باد دی اور تحریک انصاف کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔ امریکن رکن کانگریس نے نئی حکومت کی حمایت اور تعاون کا اعلان بھی کیا اور حکومت سازی کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کے عزم کااظہار کیا۔عمران خان نے مبارک باد دینے پرشیلا جیکسن لی کا شکریہ ادا کیا اور دورہ پاکستان کے پروگرام کا خیر مقدم کیا ۔ یہ رابطہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عمران اسماعیل کے توسط سے قائم ہوا ۔